8 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے ونيزوئيلا کے صدارتي انتخابات ميں صدر ہوگو چاوز کي دوبارہ کاميابي پر انہيں اور اس کے ملک کے عوام کو مبارکباد پيش کي ہے -

ابنا: صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے اپنے مبارکبادي کے پيغام ميں کہا ہے کہ ہوگوچاوز کي دوبارہ کاميابي اس بات پر مہرتائيد ہے کہ ملک کو ترقي و پيشرفت کي راہ پر گامزن کرنے اور انساني اقدار کي تقويت کے تعلق سے وہ اپنے عہد صدارت ميں پوري طرح کامياب رہے ہيں -صدر احمدي نژاد نے اپنے اس پيغام ميں ونيزوئيلا کے صدر کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ونيزوئيلا کے عوام نے درحقيقت آپ کو  دوبارہ منتخب کرکے ايک بار پھر انقلاب بوليوار کو آگے بڑھانے اور ملک کي ترقي و پيشرفت کي ضمانت فراہم کي ہے  اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے اپنے پيغام ميں کہاکہ ايران ، ونيزوئيلا کے ساتھ تمام ميدانوں ميں تعاون کو فروغ دينے کو تيار ہے اور توقع ہے کہ عالمي اور علاقائي سطح پر دونوں ملکوں کا تعاون پہلے سے بھي زيادہ فروغ پائے گا  -ہوگو چاوز ونيزوئيلا کے صدارتي انتخابات ميں ايک بار پھر کامياب ہوگئے ہيں جس پر ارجنٹينا سميت لاطيني امريکا کے بيشتر ملکوں کے سربراہوں نے بے پناہ خوشي کا اظہار کيا ہے جبکہ امريکا کو ان کي کاميابي سے مايوسي ہوئي ہے....../169